موز پر حیرت انگیز آرٹ ورک تخلیق کرنے والی آرٹسٹ

   


نیویارک : کورونا وائرس اور اس سے پھیلنے والی تباہی نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو افسردہ کیا وہیں کئی لوگوں کو اپنی چھپی صلاحیتوں کو ڈھونڈ نکالنے کا بہترین موقع بھی فراہم کیا۔انا چوجنیکا کی ہی مثال لے لیں جنہوں نے موز کے چھلکے پر بہترین آرٹ ورک کی تخلیق سے دنیا بھر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔کینوس اور کاغذ کے بجائے انا چوجنیکا موز اور اس کے چھلکے کا استعمال کرتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے مختصر اوزاروں کی مدد سے حیرت انگیز آرٹ ورک ترتیب دیتی ہیں۔فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انا چوجنیکا کے ایک دو کے بجائے متعدد آرٹ ورک موجود ہیں۔