ماپوتو۔ افریقی ملک موزمیبق میں گومبی نامی طوفان سے 7افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ کو صبح موزمبیق میں ہوا کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی ، جس نے ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں کو شدید متاثر کیا۔ طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ زیادہ تر نقصان موزمبیق کے شمال مشرق میں نامپولا میں ہواہے۔