دیگر20فوجیوں سمیت50افراد زخمی‘ ٹرک ڈرائیور کو گولی ماردی گئی
تل ابیب: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے 5 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب کے شمال میں واقع گلیلوت بیس کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے کم از کم 5 فوجی مارے گئے۔تل ابیب کے شمال میں موساد کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک ٹرک نے بس اسٹیشن پر موجود لوگوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 20 فوجیوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گولی مار کرہلاک کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ گلیلوت بیس کے قریب گھسنے والے شخص اور حملے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ حملہ آور مشرقی یروشلم سے تھا۔ ابتدائی تحقیقات سے شبہ ہوتا ہیکہ یہ واقعہ یہودی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اپنی سرزمین پر حماس کے حملے کی عبرانی کیلنڈر کے مطابق پہلی برسی منا رہا ہے۔ اس حملے نے غزہ کی پٹی اور لبنان میں جنگ کو جنم دیا تھا۔غزہ اور بیروت میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر عوام میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے۔