موسم سرما کا آغاز اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں کمی

   

حیدرآباد 23اکتوبر(یواین آئی) تلنگانہ میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے ۔ کئی اضلاع میں رات کے درجہ حرارت میں کمی ہورہی ہے ۔ہنمکنڈہ میں اقل ترین درجہ حرارت 19.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.7 ڈگری کم ہے ۔ عادل آباد میں درجہ حرارت 17.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دیگراضلاع میں بھی درجہ حرارت میں کمی آئی۔ہنمکنڈہ، میدک اور راما گنڈم میں دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی۔کھمم میں درجہ حرارت معمول سے 3.3 ڈگری زائدرہا۔ضلع میں اعظم ترین درجہ حرارت 35.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد، بھدراچلم اور عادل آباد میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔