جی ایچ ایم سی کی آئندہ دس یوم تک موسمی حالات پر نظر
حیدرآباد۔ 3ستمبر (سیاست نیوز ) شہر حیدرآباداور اطراف کے نواحی علاقو ںمیں تبدیل ہو رہے موسم سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائیپائی جانے لگی ہے اور شہری موسم کی اچانک تبدیلیوں پر حیرت زدہ ہیں۔گذشتہ شب شہر کے اطراف اور شہر کے بعض علاقوںمیں ہونے والی بارش نے جہاں شہر کے کئی علاقوں کو زیر آب کردیا تھا اس کے برعکس شہر کے کئیمقامات میں بارش کے کوئی آثار بھی نظرنہیں آئے بلکہ شہر کے بعض علاقوں میں تو بوند ا باندی بھی نہیں ہوئی اسی طرح آج بھی شہر کے کئی علاقوں میں شدید گرمی دیکھی گئی لیکن بعض علاقوں میں مطلع ابرآلود رہااور بارش بھی ہوئی۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں بعض مقامات پر شدید بارش اور بعض مقامات پر گرمی کی شدت کے متعلق عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے اثرات کے سبب شہری علاقو ںمیں یہ صورتحال پیدا ہو رہی ہے اور آئندہ 10یوم تک مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں اس طرح کی صورتحال کا مشاہدہ کیا جاتا رہے گا۔ موسم باراں کے دوران شدید گرمی کے متعلق عوامی تشویش پر ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں گاڑیوں کی کثرت اور درخت نہ ہونے کے سبب گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ بتایاجاتاہے کہ شہر کے اطراف کے اضلاع میں ہونے والی موسمی تبدیلی کے نتائج کے اثرات شہری حدود پر مرتب ہو رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 15یوم سے حیدرآباد میں موسمی صورتحال متضاد ہے اور کسی بھی وقت مطلع ابر آلود اور گرمی میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا تھا۔شہر حیدرآباد کے اطراف کے علاقوں ناچارم‘ مولا علی ‘ ملکا جگری ‘ راجندر نگر‘ شیر لنگم پلی اور دیگر مقامات پر ہونے والی شدید بارش کے سبب جو علاقہ زیر آب آئے ان کی صورتحال دیکھنے کے بعد پرانے شہر اور نئے شہر کے ان علاقوں کے عوام جہاں بارش اس شدت کے ساتھ نہیں ہوئی حیرت کا شکار ہو گئے کیونکہ کسی کو بھی اس بات کا اندازہ نہیں لگا کہ ان علاقو ںمیں اتنی شدید بارش ہوئی ۔M
بلدی عہدیدار اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلدی حدود کے اطراف کے مطلع اور موسمی حالات پر نگاہیںمرکوز کئے ہوئے ہیںاور محکمہ موسمیات کے عہدیداروں سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ M