موسم کی خرابی ‘ انڈیگو کی پرواز پاکستانی فضائی حدود میں داخل

   

اسلام آباد: امرتسر سے احمد آباد جانے والی انڈیگو کی پرواز خراب موسم کی وجہ سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی اور بحفاظت واپس ہندوستانی فضائی حدود میں آگئی۔ ایئر لائن نے اتوار کو یہ بات بتائی اور کہا کہ ہفتہ کو خراب موسم کی وجہ سے انڈیگو کی پرواز 6E-645کو اٹاری کے اوپر سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونا پڑا۔ انحراف کو ٹیلی فون کے ذریعہ امرتسر اے ٹی سی نے پاکستان کے ساتھ اچھی طرح سے مربوط کیا تھا۔ عملہ R/T پر پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا اور انحراف کے بعد پرواز بحفاظت احمد آباد میں اترگئی۔ پاکستان کی سیول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے بتا یا گیا ہے کہ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کیونکہ خراب موسمی حالات میں اسے اجازت دی گئی تھی۔