حیدرآباد ۔30۔ اگست (سیاست نیوز) وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ موسمی امراض اور خاص طورپر ڈینگو سے نمٹنے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری دواخانوں میں بہتر علاج کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے اضلاع کے عہدیداروں سے کہا کہ ڈینگو کی نشاندہی کیلئے ہاسپٹلس میں ٹسٹ کا انتظام کیا جائے اور ڈینگو پر عوام میں غیر ضروری شبہات پیدا نہ کئے جائیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ ریاست میں میڈیکل ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر موسمی امراض پر سروے کر رہی ہیں۔ متاثرہ افراد اور گھر والوں کے بلڈ سمپل حاصل کرکے ڈینگو کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر پر زیر علاج افراد کو ضروری ادویات تقسیم کی جارہی ہے۔ 1