موسمی بیماریوں کی روک تھام کیلئے چوکس رہیں

   

سنگاریڈی میں محکمہ صحت کے عہدیداروں کو کلکٹر کی ہدایت، ہیلت سنٹر کا معائنہ
سنگا ریڈی۔ 31 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر وی کرانتی نے کہا کہ عوام کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے محکومہ صحت کے عہدے دار توجہ دیں کلکٹر وی کرانتی نے کندی منڈل میں ہیلتھ سنٹر اور تحصیلدار کے دفتر کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کئے کلکٹر نے کہا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مریض خانگی ہاسپٹل کو چھوڑ کر سرکاری ہسپتال میں علاج کروائے علاج پر ڈاکٹرس توجہ دیں ہر قسم کی طبی خدمات پر توجہ دیں چونکہ تین دن تک موسلادھار بارش کا امکان ہے اس لیے وہ چوکنا رہیں طبی اور صحت کے عہدے دار عوام کو بیماریوں سے واقف کراتے ہوئے انہیں صحت مند رہنے کی ہدایت دیں اور دیہات میں گھر گھر جا کر موسمی بیماریوں جیسے ڈینگو، ملیریا اور ڈائریا جیسی بیماریوں سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے علاج پر توجہ دیںوی کرانتی کلکٹر نے اچانک نے تحصیلدار کے دفتر کا معائنہ کیا ۔ دفتر میں ریکارڈ کی جانچ کی تحصیلدار کو ہدایت کی گئی کہ وہ دھرانی کی شکایات کو فوری طور پر حل کریں، فیلڈ کا معائنہ کریں ضروری انکوائری کریں اور اعلیٰ حکام کو رپورٹ پیش کریں۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تالابوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضوں کو روکنے کے اقدامات کرنے کا کہا اس موقع پر تحصیلدار وجئے لکشمی، ایم پی او مہیندر ریڈی اور دیگر موجود تھے۔