موسیٰ ندی میں اینٹی بائیوٹک مزاحم بیکٹیریا کی موجودگی سے صحت عامہ کی تباہی کا خطرہ : اسٹڈی رپورٹ

   

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کی ہدایات پر تشکیل دی گئی ایک جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی اپنی نوعیت کی پہلی گورنمنٹ رپورٹ میں موسیٰ ندی میں اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ آلودگی کے باعث موسیٰ ندی میں بیکٹیریا کی بہت زیادہ موجودگی اور ان میں موجود اینٹی بائیوٹک ریزسٹینس کی شدت پر خطرہ کا امکان ظاہر کرتے ہوئے اسے ’عوام کی صحت تباہ ہونے کی منتظر ہے‘ قرار دیا ہے۔ یہ رپورٹ پیش کرنے والی کمیٹی میں بٹس پلانی، حیدرآباد، سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ اور تلنگانہ اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے ریسرچرس شامل ہیں جسے این جی ٹی نے اس سال اپریل میں موسیٰ ندی کا ہائیجن سروے کرنے کی ہدایت دی تھی اور یہ رپورٹ جمعہ کو این جی ٹی کو پیش کی گئی۔