حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( اسماعیل احمد سیول سے ) : وزیر ٹرانسپورٹ تلنگانہ و انچارج وزیر حیدرآباد مسٹر پونم پربھاکر نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سیاسی فائدہ کے لیے بی جے پی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے اور عوام کی جھوٹی ہمدردی کا دعویٰ کرتے ہوئے مسائل کو بگاڑ رہی ہے ۔ سیول کے دورہ میں مصروف وزیر نے موسیٰ ندی کے معاملہ میں بی جے پی کی پالیسی کو مگرمچھ کے آنسو سے قرار دیا اور کہا کہ وہ ریاست کی ترقی پر مرکز سے کوئی سوال نہیں کرتی ۔ انہوں نے بی جے پی کی ریاستی مرکزی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ تحریری طور پر مسائل کو پیش کریں ، موسیٰ ندی کے معاملہ میں ہر شہری سے انصاف کیا جائیگا ۔۔