بودھن : بودھن منڈل کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے نئے منڈل سالورہ کا قیام عمل میں لانے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کیا ، نئے منڈل میں جن مواضعات کو شامل کرنے کی تجویز رکھی گئی ان میں موضع کوپرگہ اور ہنگرگہ شامل ہے ان مواضعات کے عوام نے ان کے گاؤں کو نئے تشکیل دیئے جارہے سالورہ منڈل میں شامل کرنے کی سخت مخالفت کررہے ہیں ۔ ان مواضعات کی عوام کا عذر یہ ہے کہ سالورہ ان کے مواضعات سے تقریباً 17 کیلو میٹر دور پر واقع ہے جبکہ بودھن صرف 14 کیلو میٹر دور ہے اور سالورہ تک پہونچنے نہ تو پختہ سڑکیں ہیں اور نہ سواری دستیاب رہتی ہے ۔ موضع کوپرگہ کے نمائندہ سرپنچ خلیل پٹیل نے ایک وفد کے ساتھ ضلع کلکٹر آفس نظام آباد پہنچ کر کلکٹر نارائن ریڈی سے ملاقات کرکے انہیں ان کے مواضعات کو حسب سابق بودھن منڈل میں ہی رکھنے کی خواہش کی اور گرام پنچایت کی جانب سے منظورہ قرارداد کلکٹر نظام آباد کو پیش کی ۔