موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اتوار کو ایک ہوٹل کے باہرزوردار دھماکہ ہوا ہے اور اس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔سخت گیر جنگجو گروپ الشباب نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔صومالی پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق موغادیشو میں واقع ہوٹل کے داخلی دروازے میں بم دھماکہ ہوا ہے۔اس کے بعد مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی تھی۔فوری طور پر اس بم دھماکے اور فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ الشباب کے جنگجو آئے دن صومالی دارالحکومت مقدیشو اوراس کے نواحی علاقوں میں اس طرح کے بم حملے کرتے رہتے ہیں۔صومالی حکومت کی حمایت میں اقوام متحدہ اور افریقی یونین کے امن دستے بھی مقدیشو میں تعینات ہیں۔