مولانا آزاد قومی ایوارڈ ’ ڈاکٹر عبدالحق ایوارڈ ‘،کارنامہ حیات ایوارڈ ، اردو ٹیچر اور اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈز

   

ڈاکٹر شیخ محمد نعمان چیرمین آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کا بیان
وجئے واڑہ ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے اس سال 11 نومبر کو آزادہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر اردو زبان و ادب کے مختلف زمروں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کو ’ مولانا آزاد ایوارڈ قومی ایوارڈ ‘ اور ڈاکٹر عبدالحق ایوارڈ دئیے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں کارنامہ حیات ایوارڈ کے تحت 8 مختلف زمروں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز دئیے جائیں گے ۔ اسی طرح بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ ، بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے ۔ ڈاکٹر شیخ محمد نعمان چیرمین آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے اس سلسلہ میں پریس کانفرنس میں صحافتی اعلامیہ جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ مولانا آزاد ایوارڈ ایک قومی ایوارڈ ہے اور یہ ایوارڈ اردو زبان و ادب کے مختلف زمروں میں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ باوقار قومی ایوارڈ دو لاکھ پچیس ہزار روپئے ، توصیف نامہ و میومنٹو پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست آندھرا پردیش میں ایک اور ایوارڈ ’ ڈاکٹر عبدالحق ایوارڈ ‘ بھی دیا جائے گا ۔ یہ ایوارڈ مبلغ دو لاکھ روپئے توصیف نامہ اور میومنٹو پر مشتمل ہے ۔ ڈاکٹر شیخ محمد نعمان نے بتایا کہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے تمام 13 اضلاع سے ہر ضلع کے 3 منتخب اردو اساتذہ اور 3 منتخب اردو اسٹوڈنٹس کو بالترتیب بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ اور بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ بھی دئیے جائیں گے ۔ یہ تمام ایوارڈ 11 نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب یوم اقلیتی بہبود میں دئیے جائیں گے ۔ چیرمین اے پی اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ کارنامہ حیات ایوارڈ اور بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے ٹیچر ایوارڈ کے سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے درخواست گذار کی مدت ملازمت کم از کم 5 سال ہونی چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ کے لیے اکیڈیمی کی جانب سے جاری کردہ فارم پر ٹیچر اور ہیڈ ماسٹر کے لیے ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس یا D.E.O / Dy.D.E.O کی جانب سے تصدیق اور جونیر و ڈگری کالج لکچرر کے لیے پرنسپل کالج اور D.E.V.O / R.I.O کی جانب سے تصدیق اور یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے ڈین / پرنسپل یا رجسٹرار سے تصدیق کے ساتھ اساتذہ اپنی درخواستیں 20 اکٹوبر 2019 تک ڈائرکٹر / سکریٹری آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی مالا ویکاس ولا ، پلاٹ نمبر 6A/1&6A/2 آر ایس نمبر 61 اولڈ ایم آئی جی ہاوزنگ بورڈ کالونی ، بھوانی پورم ، وجئے واڑہ 520012 ضلع کرشنا کے پتہ پر راست یا ذریعہ پوسٹ داخل کرسکتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر علی اکبر باشاہ ڈائرکٹر / سکریٹری اے پی اسٹیٹ اردو اکیڈیمی جناب شیخ جعفر سپرنٹنڈنٹ اور محمود شاہ میر پی آر او موجود تھے ۔۔