اورنگ آباد : اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس کے زیر اہتمام ’’علم نبات، عام انسان کیلئے‘‘ اس موضوع پر 20 ستمبر کی صبح 11 بجے ایک روزہ سیمینار (ویبنار )منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ویبینار کے افتتاحی کلمات مولانا آزاد کالج کے پرنسپل و سابق ڈین سائنس و ٹیکنالوجی، ڈاکڑ بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اورنگ آباد، ڈاکٹر مظہراحمد فاروقی اور تاثرات ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس ( سابق پرنسپل، کامٹی، ناگپور) پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر رفیع الدین ناصر، صدر شعبہ نباتات، مولانا آزاد کالج ’’علم نبات، عام انسان کیلئے‘‘ اس عنوان پر تفصیلی اظہار خیال کریں گے ۔ اس پروگرام میں شرکت کی درخواست پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر عارف پٹھان پروفیسر و پی جی انچارج شعبہ کیمیاء اور ڈاکٹر مظہر احمد فارقی نے کی ہے ۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کو ای سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔