مولانا آزاد ہمہ گیر اور انقلابی شخصیت تھے

   


ظہیرآباد میں آئیٹا کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس، مقررین کا خطاب ، اساتذہ کو ایوارڈس

ظہیر آباد .17/نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امام الہند ملک کے اولین وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے 134 ویں یوم پیدائش اور قومی یوم تعلیم کے ضمن میں ضلع سنگاریڈی آئیٹا کے زیر اہتمام ضلعی تعلیمی کانفرنس و تقسیم آئیڈیل ٹیچرس ایوارڈ تقریب اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد زیر صدارت قومی جنرل سیکرٹری آئیٹا جناب میر ممتاز علی منعقد ہوئی ۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے جنھوں نے ملک کے بنیادی اوراعلی’ تعلیمی ڈھانچہ کو نیا رخ دیا ۔ انھوں نے ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آئیٹا ملک گیر سطح کی اساتذہ تنظیم ہے ، جو ملک میں اساتذہ کے فرض منصبی کو یاددلاتی ہے ۔ ان کی ہمہ جہتی تربیت اوراساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتی ہے اور اساتذہ کے ذریعہ تعلیمی انقلاب لانا چاہتی ہے ۔ ایوارڈز ماہر تعلیم کالم نگار و اسٹیٹ ایڈوائزر ی کونسل رکن آئیٹا تلنگانہ جناب فاروق طاہر نے اپنے کلیدی خطاب میں مولانا آزاد کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ مولانا مفسر قرآن شعلہ بیان مقرر بے باک صحافی انقلابی شخصیت اور کئی کتابوں کے مصنف تھے ۔ سیاست کے اعلی اقدار پر فائز ملک کے اولین وزیر تعلیم رہے ۔ انھوں نے ملک کی ترقی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا فاروق طاہر نے اپنے خطاب میں اساتذہ کو وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کا بھی مشورہ دیا ۔ بعد ازاں ضلعی سطح پرتقریبا 50 اساتذہ جو مختلف اسکولس کالج سرکاری و غیر سرکاری اساتذہ و لکچررس کو مختلف زمروں میں ان کی نمایاں تعلیمی خدمات پر قومی جنرل سیکریٹری میر ممتاز علی کے ہاتھوں آئیڈیل ٹیچر ایوارڈز شال پوشی مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ جو حسب صراحت ہے سنگاریڈی جونیر کالج لکچرر معاشیات محمد مرتضی شریف راجم پیٹھ ہائی اسکول سے ایس اے بیالوجی انجم عائشہ ‘سید وحید الدین نزہت سلطانہ مدرسہ نعمانیہ سے محمد عبداللہ مدرسہ اسلامیہ سیکریم بیگم گرلز ہائی اسکول سے ایس اے انگلش امام جویریہ سینٹ انتھونی سے محمد عارف کے جی بی وی اسپیشل آفیسر زیب النساء ٹمریس ٹی جی ٹی نفیس سلطانہ پٹن چیرو ٹمریس اردو فاریہ امام اندول سے معراج فرحین جوگی پیٹھ سے محمد شفیع نارائن کھیڑ گرلزہائی اسکول ایس اے اردو سید عبدالمنان سداسیوپیٹ نیو ہائی اسکول سے تحسین فاطمہ گورنمنٹ اسکول سے افسری بیگم پرائمری اسکول سے عبدالقدیر نظام پیٹ سے رئیس فاطمہ کونڈاپورسے سعدیہ بیگم بلال پورسے ایس اے انگلش بشیر احمد کوئیلی سے ایس اے ریاضی محمد محسن کرشناپور روشنی اسکول سے سلطانہ بیگم کتوربی یوپی یس سے شمیم بیگم ظہیر آباد ڈگری کالج سے کامرس لکچرر محمد مظفرعلی گورنمنٹ ہائی اسکول بوائز سے ایس اے ریاضی ناظم الدین غوری اور ، ایس اے فزیکل عمران احمد خان گرلز اسکول سے سمینہ غوث اور غزالہ محمدی گڑھی ہائی اسکول سے سمینہ اسکندری پرائمری اسکول گڑھی سے قمر سلطانہ گلشن نگر پرائمری سے محمد یوسف خان گورنمنٹ قصاب گلی سے محمد منصور علی خان گرلز یو پی ایس سے نسرین بانو عوامی ہائی اسکول سے رضوانہ بیگم شانتی نگر عوامی اسکول سے سروری بیگم نصر اسکول سے تمکین سلطانہ ثناء اسکول سے روبینہ بیگم اقراء ماڈل سے اسری فاطمہ اسلامیہ ماڈل سے عشرت فاطمہ شاہین اسکول سے تنویر فاطمہ ٹمریس الگول سے مقصود احمد اور سید سراج الدین کیجی بی وی سے سی آرٹی سلمی آغا رنجہول ہائی اسکول سے نصرت سلطانہ گرلز پرائمری سے غزالہ فردوس ڈڈگی سے ریحانہ سلطانہ بوچنلی سے سلمہ بتول شانتی نگر سے سمینہ سلطانہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر اردو صحافیوں کو انکی خدمات پر تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پرضلع کی سطح پر محمد معین الدین محمد عبدالکریم محمد نظام الدین اور محمد ایازالدین کو ان کی تنظیمی خدمات پر تہنیت پیش کی گئی اور مقامی سطح پر صدر مدرس عوامی اسکول محمد عبدالمجید کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔