حیدرآباد۔4۔ مارچ (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور نلسار یونیورسٹی آف لاء کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں اشتراک کیلئے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن اور نلسار کے وائس چانسلر پروفیسر فیضان مصطفیٰ نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ اس معاہدہ کے تحت اردو یونیورسٹی نے آئندہ تعلیمی سال سے شروع ہونے والے ایم اے لیگل اسٹیڈیز کورس کی تدریس میں نلسار کی جانب سے اساتذہ اور تدریسی مہارت فراہم کی جائے گی ۔ طلبہ کو نلسار میں چند کلاسس میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ پروفیسر فیضان مصطفیٰ نے نلسار کی سرگرمیوں میں وسعت کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ پرو وائس چانسلر ، پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار ، پروفیسر بالا کشٹا ریڈی رجسٹرار نلسار ، ڈاکٹر پی ایس منور حسین ، پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری اور دوسرے موجود تھے۔ ر