حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : 3H فاونڈیشن کے زیر اہتمام مولانا ابوالکلام آزاد یادگار مقابلے 2023 ( ادبی و ثقافتی مقابلوں ) کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کے تحت حمد ، نعت ، خطاطی ، بیت بازی ، تقریری مقابلے کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مقابلے کا بھی انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تمام طلباء و طالبات ( 12-17 عمر) سے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ اس مقابلے میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے 04-11-2023 سے قبل رجسٹریشن کروائیں ۔ تفصیلات کیلئے 7386284004 ۔ 9346325701 پر ربط کریں ۔۔