مولانا اسلام قاسمی کا انتقال دیوبند کیلئے نقصان عظیم

   

نئی دہلی: دارالعلوم (وقف) دیوبند کے استاذ حدیث و عربی ادب مولانا محمد اسلام قاسمی کے سانحہ ارتحال پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا تنظیم علماء حق کے قومی صدر مولانا اعجاز عرفی قاسمی نے کہا کہ مولانا کے انتقال کی وجہ سے دارالعلوم وقف دیوبند نے عربی کے ایک ماہر استاذ کو کھودیا ہے ۔ انہوں نے آج یہاں جاری تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا محمد اسلام قاسمی کا شمار قدیم فضلاء میں ہوتا تھا اور وہ حکیم الاسلام مولانا قاری طیب رحم اللہ کے تربیت اور صحبت یافتہ تھے ۔ انہیں خاندان قاسمی سے خاص وابستگی تھی۔ انہوں نے مولانا سالم قاسمی اور اس کے بعد ان کے جانشیں مہتمم دارالعلوم(وقف) دیوبند مولانا سفیان قاسمی کا اچھی طرح ساتھ نبھایا۔وہ عربی پر اچھی عبور رکھنے کے ساتھ ساتھ اردو عربی کے بہترین خطاط بھی تھے ۔