مولانا سید سلمان ندوی یوگی کے دربار میں

,

   

Ferty9 Clinic

بابری مسجد پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد مولانا سید سلمان حسینی ندوی اپنے دیگر 15 شیعہ سنی رہنماؤں کے ساتھ چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی اورایودھیا فیصلہ کے بعد چیف منسٹر کی کارکردگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کور کی جانب سے فراہم کئے جانے والے 5 ایکڑ اراضی پر ہم عظیم الشان مسجد ، ایک یونیور سٹی اور ایک اسلا مک سنٹر قائم کریں گے جس سے برادران وطن میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں فروری 2018 ء میں مولانا سلمان ندوی نے بابری مسجد مسئلہ کو عدالت سے باہر تصفیہ کرنے کی تجویز رکھی تھی۔

رام مندر ٹرسٹ میں یوگی کا بھی نام ہو: اکھاڑا پریشد
پریاگ راج: 13 نومبر(سیاست ڈا ٹ کام) اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری نے رام مندر کے بننے والے ٹرسٹ میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ اور گورکچھ پیٹھا دھیشور یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مہنت نے بدھ کو بتایا کہ اجودھیا میں رام جنم بھومی پر سپریم کورٹ کی ہدایت پر دہائیوں پرانے معاملے پر دیا گیا فیصلہ استقبال کے قابل ہے ۔ عدالت نے تین مہینے کے اندر مرکزی حکومت کو رام مندر تعمیر کی کاروائی کے لئے کمیٹی کی تشکیل کرنے کا حکم دیا ہے ۔پریشد کے صدر نے کہا کہ رام مندر تحریک میں گورکچھ پیٹھ کے مہنت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے گرو اویدیا ناتھ کا کافی اہم کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کو صوبے کے وزیر اعلی کی حیثیت سے نہیں لیکن گورکچھ پیٹھ کے پیٹھا دھیشور کی حیثیت سے مندر ٹرسٹ میں شامل کیا جانا چاہئے ۔