ملتان: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔آر پی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس کی تصدیق کردی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے اور انہوں نے اسے حادثہ قرار دیا ہے ۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خودکشی کی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے اور بتایا کہ عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے۔ انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری ہے ۔ عاصم جمیل نے اپنے ملازم سے پستول منگوایا اور چھاتی کی جانب پستول کیا تو ملازم نے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔