مولانا محفوظ الرحمن فاروقی جنرل سکریٹری مجلس مہاراشٹرا کےعہدے سے مستعفی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 19 اگسٹ ( ایجنسیز) مجلس اتحاد المسلمین مہاراشٹرا کے جنرل سکریٹری مولانا محفوظ الرحمن فاروقی نے اپنے عہدہ سے استعفی پیش کردیا ہے ۔ وہ مجلس مہاراشٹرا جنرل سکریٹری کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی تھے ۔ وہ ابتدائی ایام سے مجلس کے ساتھ تھے جب اورنگ آباد میں مجلس کا کوئی باضابطہ دفتر تک نہیں تھا ۔ وہ کارپوریٹر ٹکٹ کے خواہاں افراد کے انتخاب میں اہم رول ادا کرتے تھے اور اورنگ آباد و مہاراشٹرا کے دیگر علاقوں میں انہوں نے مجلس کو مستحکم بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ اب انہوں نے اپنا استعفی پیش کردیا ہے ۔