مولانا محمد ادریس احمد قادری صاحب کی محمد محمود علی صاحب سے ملاقات ، خصوصی دعاء کا اہتمام ، وحید احمد ایڈوکیٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /23 اپریل ( پریس نوٹ ) ایڈوکیٹ وحید احمد رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ و ریاستی قائد ٹی آر ایس و ریاستی صدر تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم نے آج اپنے پریس نوٹ میں کہا کہ کرناٹک اسٹیٹ کی مشہور اسلامک اسکالر بیدر ضلع بگدل شریف مولانا محمد ادریس احمد قادری صاحب نے محمد محمود علی صاحب سے ملاقات کی ۔ خصوصی دعاء کا اہتمام کیا گیا اور حکومت تلنگانہ کے کارناموں کی ستائش کی اور ایک مثالی حکومت قرار دیا اور ٹی آر ایس پارٹی کی ترقی اور وزیر اعلی مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی صحت کیلئے بھی دعاء کی گئی ۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی صاحب کیلئے بھی دعا کی گئی ۔ وزیر اعلی مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ صاحب کی ہی سرپرستی رہے گی جن سیاسی دانشمندی اور حکمت عملی کی وجہ سے تلنگانہ ریاست آج ہندوستان میں نمبر ون ریاست بن کر ابھری ہے جس وجہ سے آج تمام اقوام ارکان سیاسی سماجی ، معاشی اور تعلیمی حق حاصل ہوا اور ہو رہا ہے اور ایک دانشمندی جس کی وجہ سے ایک بھی فساد یا پھر کوئی بھی مذہبی تشدد رونما نہیں ہوا بلکہ امن کے ساتھ ترقی یافتہ ریاست بن رہی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مفتی محمد مستان علی قادری مولانا حمید رحمانی ، مفتی محمد عبدالرحیم ، محمد سعید اور دوسرے موجود تھے ۔