حیدرآباد : /30 اگست (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اور ان کے قبضہ سے 10 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ پہاڑی شریف پولیس کی کرائم ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سارقوں کو گرفتار کرلیا جن میں 36 سالہ محمد عبدالظہور خاں ساکن نواب صاحب کنٹہ ، 25 سالہ محمد پرویز احمد ساکن شاستری پورم ، 22 سالہ محمد حسین عرف اشو ساکن بلال نگر کالاپتھر اور 26 سالہ سید واجد علی عرف سہیل ساکن موتی دروازہ گولکنڈہ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار سارقین زندگی کی گزر بسر کیلئے چھوٹے کام کاج کرلیا کرتے تھے ۔ لیکن ان کے ذوق اور عیش پسند زندگی کیلئے ناکافی رقم سے انہوں نے آسان طریقہ سے پیسے کمانے کا طریقہ اختیار کیا اور موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے لگے رات کے اوقات مکانات کے سامنے پارک کی جانے والی موٹر سائیکلوں اور پارکنگ مقامات سے موٹر سائیکلیں سرقہ کرتے تھے ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ع