موٹر سائیکلوں کا سارق گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ سیندھی خانہ کے قریب سے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والے ایک عادی سارق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کوکٹ پلی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کاشارپا ساکن بھرت نگر کو گرفتار کرلیا۔ جو مشتبہ حالت میں گھومنے کے دوران پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ کاشارپا مصروقہ ایکٹیوا گاڑی پر گھوم رہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 4 موٹر سائیلوں کو ضبط کرلیا۔ اس عادی سارق کو جیل کی سزا ہوئی تھی۔ سال 2016 میں کوکٹ پلی اور سال 2019 میں صنعت نگر پولیس نے اسے گرفتار کیا تھا۔ اپریل 2021 میں اس نے شادی کی تھی اور شادی کے بعد کمائی نہ ہونے اور اخراجات بڑھ جانے کے سبب وہ پریشان ہوگیا اور اس نے سیندھی خانے کا رخ کیا۔ سیندھی خانہ کی پارکنگ سے نقلی چابی لگاکر موٹر سائیلوں کا سرقہ کرنے لگا۔