حیدرآباد /25 مئی ( سیاست نیوز ) موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والے ایک سارق کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سی سی ایس کی ویسٹ زون اسپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 36 سالہ شیخ عبداللہ شاہ ساکن کنگ کوٹھی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا۔ جس میں ایک موٹر سایئکل کے مالک کی شناخت باقی ہے جس پر کوئی نمبر نہیں تھا ۔ شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی انجام دی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کرتے ہوئے فوٹیج کی بنیاد پر شیخ شاہ کی شناخت کرلی اور اس کو گرفتار کرلیا ۔ ع