موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والی عادی سارقوں کی دو رکنی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : میڑپلی پولیس نے موٹر سیکلوں کا سرقہ کرنے والی عادی سارقین کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ میڑپلی پولیس اور ملکاجگیری کرائم ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران 38 سالہ کولہ پاٹی چینٹی ساکن ونستھلی پورم اور 36 سالہ پتلاوت گوپال نائیک ساکن ملکاجگیری متوطن شاد نگر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 15 موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ موٹر سیکلوں کے سرقہ کرنے والوں کی تلاش میں پولیس جٹی ہوئی تھی اور مسلسل کوشش کی جارہی تھی ۔ مشتبہ انداز میں نقل و حرکت کے دوران پولیس نے ان دونوں کو حراست میں لیا اور پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار مجرمین نے اپنا جرم قبول کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان دونوں مجرمین نے میڑپلی پولیس حدود میں 7 ونستھلی پورم میں 2 سوریہ پیٹ حدود میں ایک اور ملکاجگیری حدود میں 2 واردتیں انجام دی ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 10 لاکھ مالیتی موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا ۔۔ ع