حیدرآباد ۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) نقلی چابیوں سے موٹرسیکلوں کا سرقہ کرنے والے ایک چوکیدار کو گولکنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر پولیس گولکنڈہ مسٹر چندرشیکھر ریڈی نے بتایا کہ 33 سالہ عادی سارق کولہ کرشنا ساکن کٹیلہ بستی رائے درگم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ 8 موٹرسیکلوں کو ضبط کرلیا۔ گولکنڈہ پولیس ایک شہری محمد رزاق ساکن حکیم پیٹ کی شکایت پر تحقیقات میں مصروف تھی۔ پاسپورٹ آفس کے قریب سے رزاق کی موٹرسیکل کا سرقہ کرلیا گیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران کولا کرشنا کو گرفتار کرلیا اور اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا۔ رائے درگم، کوکٹ پلی اور گولکنڈہ حدود سے کرشنا نے موٹرسیکلوں کا سرقہ کیا تھا۔ع