موٹے اناج کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جائے گی:تومر

   

نئی دہلی : زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کو کہا کہ غذائیت سے بھرپور موٹے اناج کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے اس بار ان کی بڑے پیمانے پر خریداری کی جائے گی اور اس کے لئے ریاستوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ تومر نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو کم از کم امدادی قیمت پر موٹے اناج (جوار، باجرا، راگی وغیرہ) کی خریداری کے لیے مرکز کو تجاویز بھیجنی ہوں گی اور اس کی بنیاد پر انہیں فنڈز دستیاب کرائے جائیں گے۔