موڑتاڑ کمیونیٹی ہیلت سنٹر اور اسکول کا کلکٹر کا اچانک معائنہ

   

نظام آباد۔ 21؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے مورتاڈ منڈل کے دورہ کے موقع پر مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ہائی سکول اور پرائمری ہیلتھ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا اور دوا خانے میں لائبر ی ،آپریشن تھیٹر، ان پیشنٹ روم، آکسیجن پلانٹ ،لیبر روم، میٹر نٹی وارڈ اور مریضوں کے لیے دئیے جانے والے کھانے کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر کو تفصیلات واقف کرواتے ہوئے دواخانہ 30 بستروں پر مشتمل ہے اور یہاں پر کتنے مریضوں کو ان پیشنٹ کی حیثیت سے بھرتی کیا جا رہا ہے ڈاکٹرس ہے یا نہیں اس بارے میں بھی دریافت کیا۔ سانپ ڈسنے پر یہاں پر علاج کیا جا رہا ہے یا نہیں اس بارے میں بھی دریافت کیا۔ موسمی امراض کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے موسمی امراض پیدا ہونے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کودستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر مسٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ طب اور تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں اور نمایاں تبدیلوں کو عمل میں لائے تاکہ عوام کو اعتماد پیدا ہو سکے ۔ ہیلتھ سینٹر میں عدم صفائی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی۔ دواخانے کے لیے منظور کردہ مرچری روم کو فوری تعمیر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی پنچائت راج کے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس موقع پر ڈی ای او درگاہ پرساد ،بی سی ایچ شو شنکر کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔