موہا موئترا اور منیش تیواری جوائنٹ کمیٹی میں شامل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔11 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا کے دو ارکان کو آج پرسنل ڈیٹا پروٹکشن بل کی جوائنٹ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔ ایوان زیریں میں حکومت کی اس تجویز کو جس میں ٹی ایم سی کے موہا موئترا اور کانگریس کے منیش تیواری کو جوائنٹ کمیٹی کا رُکن بنانے کی بات کہی گئی تھی ، قبول کیا گیا ۔ موئترا اور تیواری بالترتیب ٹی ایم سی کے سوگتا رائے اور کانگریس کے جیوتی مانی کے متبادل ہوں گے جوکہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی نمائندگی کریں گے ۔ دی پرسنل ڈیٹا پروٹکشن بل 2019 جو دراصل عوامی اور خانگی افراد کے شخصی تفصیلات کیلئے فریم ورک تیار کرتا ہے اسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی جوائنٹ کمیٹی کو پیش کیا جائیگا ۔