موہن بھاگوت کو مودی کے برابر سیکیورٹی

   

نئی دہلی ۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ان کی سیکیورٹی کو زیڈ پلس سے بڑھا کر ایڈوانس سیکیورٹی لیزن (اے ایس ایل) کردیا گیا ہے۔ فی الحال یہ سیکورٹی وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے پاس ہے۔ یہ فیصلہ چند روز قبل ہی کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ وزارت داخلہ کو کئی ریاستوں میں بھاگوت کی سیکورٹی میں نقص کی اطلاع ملنے کے بعد لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی میں نئے اضافے کے بعد اب سی آئی ایس ایف کی ٹیم پہلے ہی ان مقامات پر موجود رہے گی جہاں موہن بھاگوت دورہ کریں گے۔ یہ حفاظتی نظام کیسے کام کرتا ہے اس کا اندازہ موہن بھاگوت کے معاملے سے لگایا جا سکتا ہے۔ سیکیورٹی کا یہ دائرہ وی آئی پی اور ہائی پروفائل معاملات میں دیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی کے بعد موہن بھاگوت جہاں بھی جائیں گے، ان کی آمد سے قبل اس جگہ کا معائنہ کیا جائے گا۔ اس جگہ سے روٹ تک مکمل جائزہ لیا جائے گا۔ سیکیورٹی ریہرسل ہوگی۔ خطرات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ مقامی سطح پرکئی ایجنسیاں وہاں موجود ہوں گی۔ اے ایس ایل سیکورٹی کے بعد سی آئی ایس ایف کی ٹیم پہلے ہی اس جگہ پر موجود رہے گی جہاں موہن بھاگوت پہنچیں گے۔ ان کے گرین سگنل کے بعد ہی موہن بھاگوت اس جگہ جائیں گے۔ وہ خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیلی کاپٹر میں سفرکرتے ہیں اس سیکیورٹی میں جدید ترین ٹیکنالوجی، سیکیورٹی آلات بشمول سینسرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں ایسے سپاہی اور افسران تعینات ۔