موہنتی مدھیہ پردیش کے نئے چیف سکریٹری

   

بھوپال31دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس(آئی اے ایس)کے سینئر افسر مسٹر سودھی رنجن موہنتی مدھیہ پردیش کے نئے چیف سکریٹری ہوں گے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آج حکم جاری کردیا گیا ۔مسٹرموہنتی ثانوی تعلیم بورڈ مدھیہ پردیش کے چیئرمین تھے ۔مسٹر موہنتی 1982بیچ کے مدھیہ پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں۔سابق چیف سکریٹری بسنت پرتاپ سنگھ آج ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔حکومت نے مسٹر سنگھ کوبطور ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے ۔