مویشیوں کے سرقہ کا شبہ ، دو افراد ہجومی تشدد میں ہلاک

   

مغربی بنگال میں واقعہ، ویان نذر آتش، 15 گرفتار
کوچ بہار۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع کوچ بہار میں مویشیوں کے سرقہ کے شبہ میں دو افراد کو ہجموی تشدد میں ہلاک کردیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ اس بدبختانہ واقعہ میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جب رب الاسلام اور پرکاش داس ایک ویان میں دو گائیوں کو لیجا رہے تھے کہ علاقہ ماتا بنگلہ میں ان پر ہجوم ٹوٹ پڑا۔ پولیس کے مطابق ہجوم نے اس ویان کو روک لیا۔ اس میں موجود دو گائے اتارلی گئیں اور دعوی کیا کہ چند دن قبل اس علاقہ سے ان گائیوں کا سرقہ کیا گیا تھا۔ مویشیوں کے اسمگلروں کو دی جارہی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ پرتشدد ہجوم نے ان دونوں کو بری طرح زدوکوب کرنے کے بعد ویان کو آگ لگادیا تھا۔ پولیس نے ان دونوں کو دواخانہ منتقل کیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔