مَیں آئندہ انتخابات میں مقابلہ نہیں کررہا ہوں : اکشے کمار

   

Ferty9 Clinic

ممبئی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اکشے کمار نے اِن اطلاعات کی تردید کی ہے کہ وہ 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار کے طور پر دہلی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ یہ اطلاعات کہ وہ کانگریس پارٹی کے کہنہ مشق قائد اجئے ماکن کے خلاف مقابلہ کریں گے، بے بنیاد ہیں۔ پیر کی صبح 22 اپریل کو اکشے کمار نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ نامعلوم شخص نے لاوارث سرزمین پر یہ تحریر شائع کی ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں کیا۔ میں بہت پرجوش ہوں لیکن ساتھ ہی ساتھ اُلجھن زدہ بھی ہوں۔ کئی مداحوں نے پیش قیاسی کی ہے کہ اکشے کمار سیاست میں حصہ لینا شروع کرچکے ہیں۔ بحیثیت اداکار میں نے بی جے پی کی تائید میں مہم چلائی اور وزیراعظم نریندر مودی کی ماضی میں تائید کی ہے۔ تاہم ہندوستان ٹائمز کی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ اداکار نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اُن کے مقابلے کی اطلاع جلد ہی نشر ہوجائے گی۔ نامعلوم ذریعہ کے حوالے سے روزنامہ نے تحریر کیا ہے کہ اکشے کمار برسوں سے وزیراعظم مودی سے واقف ہیں اور اُن کی دعوت پر اُنھیں خوشی ہوئی تھی۔ کیمرے کے سامنے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنھوں نے وزیراعظم مودی کی تائید کی تھی، اُس وقت سیاسی ماحول گرم تھا۔