مٹ پلی ۔ 11 جون۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رعیتو پٹہ دار دستاویز میں نام کی تبدیلی کیلئے رشوت لیتے ہوئے مٹ پلی وی آر او کو اے سی بی عہدیداران نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کریم نگر اے سی بی ڈی ایس پی بھدریہ کے بموجب مٹ پلی منڈل کے موضع بنڈہ لنگاپور کے متوطن محمد نامی کسان کو ان کے والد باشاہ نے گفٹڈ (انعامی) طورپر راجیشور راؤ پیٹ کے حدود میں سروے نمبر 67/2 میں 23 گنٹے اراضی نام کی تبدیلی کیلئے می سیوا میں درخواست پیش کی۔ چند دن گذرگئے کسان محمد نے مٹ پلی تحصیل آفس کے کئی چکر کاٹے وی آر او متعلقہ موضع پاپیا نے تساہلی کا مظاہرہ کیا اور کسان محمد سے کہاکہ5 ہزار روپئے دینے پر وہ دستاویز میں نام کی تبدیلی کروائے گا جس پر کسان محمد نے بروقت اتنی رقم موجود نہ ہونے کا ذکر کیا تب پاپیا ( وی آر او ) نے کہا کہ کم از کم 3 ہزار روپیوں کی ادائیگی پر وہ کام کرواے گا جس پر کسان محمد نے کریم نگر اے سی بی عہدیدارن سے ربط پیدا کیا اور اے سی بی ڈی ایس پی بھدریا کے پلان کے مطابق کسان محمد نے مٹ پلی تحصیل آفس کے وی آر اوز کے خصوصی روم میں وی آر او باپیا کو 3 ہزار روپئے رقم کو دیتے ہوئے اے سی بی کے عہدیداران نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور اپنی تحویل میں لے کر وی آر او باپیا کے نوٹ لیے ہوئے ہاتھوں کو مائع کیمکل میں ڈبوئے جس پر پتہ چلا کہ انھوں نے رشوت کی رقم لی ہے جس پر اے سی بی کے عہدیداران نے متعلقہ رقم لے کر خاطی وی آر او باپیا کو کورٹ کے حوالہ کیا ۔ اس کارروائی میں اے سی بی عہدیداران سی آئز وینو گوپال ، سنجو رامو اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔
