پولیس اسٹیشن میں معاملہ کی تحقیقات ، دیوار کو دوبارہ تعمیر کرنے میونسپل انچارج کمشنر کا تیقن
مٹ پلی۔/28 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ مٹ پلی ( نو منتخبہ کمیٹی ) کی جانب سے ترقیاتی امور بشمول مسلم قبرستان میں اسٹور روم کیلئے (تین لاکھ روپئے مالیت پر مشتمل ) میونسپل عملہ کی جانب سے لب سڑک حصار بندی ( دیوار ) کو کچھ حصہ کے طور پر جے سی بی گاڑی کے ذریعہ مسمار کئے جانے پر مقامی قائدین ملت محمد رضی الدین اختر جانی ، عبدالحفیظ ایڈوکیٹ، شیخ نواب ، شیخ وکیل ( سابقہ صدر ) محمد رئیس الدین ، عبدالرزاق ( ایڈوکیٹ ) محمد سلیم، محمد صابر حسین قادری میونسپل انچارج کمشنر ڈی ای میونسپل وائس چیرپرسن بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ، کو ایس آئی و سی آئی نے معاملات کی تحقیقات کیلئے پی ایس مٹ پلی بلواکر جانکاری حاصل کی جو کہ قبرستان کی حصار بندی کی مسماری پر پی ایس میں شکایت درج کی گئی تھی۔ مرکزی کمیٹی کے صدر محمد قطب الدین پاشاہ نے کہا کہ تعمیر 8 فٹ سے ہورہی ہے جبکہ قبریں 14 فیٹ کے فاصلہ سے ہیں۔ میونسپل انچارج کمشنر راج کمار نے کہا کہ مسمار دیوار کو دووبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ سب کی متفقہ رائے پر عمل ہوگا۔