مٹ پلی۔/7 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی شہر میونسپل کے تحت ماسٹر پلان امور ڈرون سروے امور کی ایڈیشنل کلکٹر بی گوتم ریڈی نے تنقیح کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ شہر میں 50 سروے پوائنٹس کی نشاندہی یک گئی ہے۔ انہوں نے مقامی عوام سے تعاون کی خواہش کی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر ٹی موہن ، منیجر وینکٹا لکشمی ، ٹی پی او راجندر پرساد، اے ای تروپتی، آر او مرزا عظمت اللہ بیگ ، سنٹیشن انچارج گورم رتناکر، عبدالمجیب، ٹی ایم سی شیوا اور دیر موجود تھے۔