سڑکوں پر لائٹنگ کے افتتاح کے موقع پر رکن اسمبلی ودیا ساگر راؤ کا خطاب
مٹ پلی ۔ ضلع جگتیال کا پہلے ریونیو ڈیویژن بننے والے شہر مٹ پلی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ مٹ پلی شہر قومی شاہراہ 63 پر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں برقی قمقموں ( سلیپ لائٹنگ ) کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس دوران ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقہ اسمبلی میں دونوں میونسپل شہر مٹ پلی اور کورٹلہ ہیں وہ دونوں شہروں کی ترقی میں ممکنہ تعاون پیش کر رہے ہیں ۔ ان کے حلقہ اسمبلی میں مٹ پلی شہر پہلے ریونیو ڈیویژن بنا پھر کورٹلہ بھی بن گیا وہ دونوں مقامات کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ا پنے حلقہ میں ترقیاتی امور کی انجام دہی کیلئے مٹ پلی اور کورٹلہ کیلئے فی کس شہر 50 لاکھ روپئے ترقیاتی فنڈ کیلئے منظور کرواچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مٹ پلی شہر کو تلنگانہ علاقہ کا خوبصورت شہر بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔ مٹ پلی کے بڑے تالاب کے پشتہ پر ماہرین و انجینئیرس کے تعاون سے منی ٹینک بنڈ بنوایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر میونسپل چیرپرسن راناوینی سجاتا ستیہ نارائنا وائس چیرمین بوئن پلی ، چندرا شیکھر راؤ کمشنر سلوادی سمیا کونسلرس بنگارو کلاکشور ، موراپو گنگادھر ، انگڑی پرشوتم لنکا گنگادھر ، وناجا اوجاگری لکشمی ، بچی ریڈی کوآپشن ممبر مارگم گنگادھر ، پی مادھوا ریڈی ، سرینواس گوڑ ، راجیشور گوڑ ، سرینواس گوڑ ڈی راجو کمار ، اے ای ارون کمار ، ورک انسپکٹر راجہ شیکھر محمد شاکر حسین صدیقی ( سابقہ کونسلر ) شیخ وکیل ( صدر مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ ) اور دیگر احباب موجود تھے ۔