نئی دہلی : قومی دارالحکومت دہلی میں مچھروں کی کوئل کی وجہ سے 6لوگو ں کی موت ہوگئی ۔ یہ اب ایک بڑا موضوع بحث بن گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دہلی کے شاستری پارک علاقے میں ایک گھر میں چھ لوگ رہتے ہیں ، جمعہ کی صبح وہ باہر نہیں آئے اور ان کے گھر سے دھواں اٹھنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر چھ افراد کو مردہ پایا ۔ پورے کمرے کا معائنہ کرنے کے بعد پولیس نے تصدیق کی کہ ان تمام کی موت مچھروں کے کوئل کی وجہ سے دم گھٹنے سے وہئی ہے ۔رات کے وقت گھر کے تمام دروازے اور کھڑکیاں بند کردیگئی تھی اور مچھروں کے کوئل کو جلایا گیا ۔ اس کے نتیجہ میں کمرے میں موجود تمام آکسیجن کاربن مونو آکسائیڈ میںتبدیل ہوگئی جس سے وہ لوگ دم گھٹنے سے فوت ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ حادثہ مچھروں کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے کوئل جلانے کی وجہ سے ہوا۔