حیدرآباد 29جولائی (یواین آئی) تلگودیشم پارٹی کے صدر واپوزیشن لیڈر این چندرابابونائیڈو نے ٹوئٹر کے ذریعہ وائی سی پی حکومت پرنکتہ چینی کی۔ انہوں نے الزام لگایاکہ آندھراپردیش حکومت مچھلی پٹنم کی بندرگاہ کو تلنگانہ کے حوالے کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ نائیڈو نے یہ بھی کہاکہ گزشتہ روزایک خفیہ جی او جاری کیاگیا جس کا نمبر RT62ہے ۔ اور اندرون دودن انہوں نے اپنے موقف کوبدلتے ہوئے کہاکہ یہ جی اوجاری نہیں کیاگیاجب تلگودیشم نے بندرگاہ کو تلنگانہ کے حوالے کرنے پرسوال اسمبلی میں اٹھایاتوحکومت نے کہاکہ ایسا کچھ بھی نہیں کیاگیا۔
