مچھلی پکڑنے کی کوشش۔ نوجوان خود کے جال میں پھنس کر فوت

   

ًًدھمتری: چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع کے سہاوا تھانہ علاقہ کے تحت بوکرا کٹا کے نزدیک ندی میں مچھلی پکڑنے کے لئے لگائے گئے جال میں خود نوجوان پھنس گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق برگڑی ہرپرارا کے باشندے پرکاش کنجام (20)کل بوکرا کٹا کے نزدیک مچھلی پکڑنے کی بات کہہ کر گھر سے نکلا۔ جب دیر رات تک وہ گھر واپس نہیں آیا تو اس کے گھر والوں نے تلاش کی۔ نوجوان کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ آج صبح گاوں کے لوگوں نے ندی میں ایک نوجوان کی لاش دیکھی جس کی اطلاع سہاوا پولیس کو دی گئی۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا کہ مچھلی پکڑنے کے لئے ڈالے گئے خود کے جال میں پھنس کر پرکاش کی موت ہوگئی۔