یلاریڈی /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے سورائی پلی اسکول تانڈا سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ رویندر مچھلیاں پکڑنے جاکر فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تانڈا سے تعلق رکھنے والے چار افراد مل کر مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے گئے اور کنٹہ میں مچھلیوں کا جال ڈالا اسے نکالتے وقت جال رویندر کے پاؤں میں لپٹ جانے سے رویندر چیخ و پکار کرکے پانی میں غرق ہوگیا ۔ باقی ساتھی اسے بچانے کی کوشش کرکے اسے باہر نکالا اور لنگم پیٹ دواخانہ منتقل کیا لیکن ڈاکٹر نے اسے تب تک ہی مردہ قرار دیا ۔ متوفی کو بیوی سریتا ،دو لڑکے ہیں ۔ پولیس نے اس حادثہ پر مقدمہ درج کیا مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
معذور طلباء کیلئے تدریسی خدمات خوش نصیبی
یلاریڈی /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) معذور طلباء کو تعلیم دینا خوش نصیبی سمجھ کر انجام دینے DEO راجو نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے ضلع سطح کے ریسورس ٹیچرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے معذور طلباء کی تدریسی خدمات ، فزیو تھراپی کی تربیت ان کو دی جارہی سہولتوں کے بارے میں تفصیلات دریافت کیں ۔ معذور طلباء کو سفر خرچ وقت پر ادا کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے اسکول میں پینے کے پانی کی سہولت ، حصار بندی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر سری پتی ، اومارانی ایم ای او سیولا موجود تھے ۔
