حیدرآباد۔/10 جولائی، ( سیاست نیوز) مچھلیاں پکڑنے کا شوق ایک نوجوان کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔ بالا پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 29 سالہ ساجد شریف بالا پور تالاب میں غرقاب ہوگیا۔ ساجد شریف بالا پور علاقہ کے ساکن ایوب شریف کا بیٹا تھا جو بالا پور تالاب مچھلیاں پکڑنے گیا تھا اور تالاب میں مشتبہ طور پر گر کر غرقاب ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
