مڈ ڈے میل ورکرس کے بقایا جات ادا کرنے سی پی آئی سکریٹری کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔/22ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کے سی آر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مڈ ڈے میل ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مڈ ڈے میل ورکرس کو بقایا جات کی ادائیگی کے سلسلہ میں چیف منسٹر کو مداخلت کرنی چاہیئے۔ ریاست بھر میں 26500 اسکولوں میں 54201 ورکرس کی جانب سے 22.60 لاکھ طلبہ کو مڈ ڈے میل سربراہ کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کام کرنے والے ورکرس کو گزشتہ دو دہوں سے اعزازیہ کے طور پر ماہانہ ایک ہزار روپئے ادا کئے جارہے ہیں۔ ر
یہ ورکرس اقل ترین تنخواہوں کی امید کے ساتھ خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکرس کو بقایا جات کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کم از کم ماہانہ 18 ہزار روپئے تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ لیبر قوانین کے تحت حکومت کو مراعات فراہم کرنی چاہیئے۔ وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کو 14 مطالبات پر مبنی مکتوب روانہ کیا۔ر