مڈل آرڈر کی ناکامی مایوس کن:بابر

   

ہرارے ۔ پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کا کوئی جواز نہیں ہے، بیٹسمین ناکام رہے، مڈل آرڈر کامیاب نہیں ہیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اس قدر آسان ہدف حاصل نہ کرسکے، انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹسمینوں کو جس انداز میں میچ ختم کرنا چاہئے تھا وہ انہوں نے نہیں کیا۔ زمبابوے کی ٹیم نے اچھے انداز میں واپسی کی ہے ۔ وکٹ بہت زیادہ مشکل نہیں تھی،دوسرے میچ کا نتیجہ بہت زیادہ تکلیف دہ ہے، ہمیں یہ میچ صد فیصد جیتنا چاہئے تھا۔ کوشش کریں گے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنی خامیوں کو دور کریں۔ ورلڈ کپ سے قبل ایک اچھی اور مضبوط ٹیم تشکیل دیں سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پیشہ وارنہ انداز میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ اچھے نتائج مل سکے۔