حیدرآباد 28اگست(یواین آئی) تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع کے قریب واقع مڈ مانیر پراجیکٹ میں بھاری مقدار میں پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھول کرپانی کو چھوڑاگیا۔ پراجیکٹ کے بالائی علاقوں حصہ میں ہوئی بارش کے باعث صورتحال مزیدخطرناک ہوگیی ہے ۔ اس کے علاوہ ایس ایس آر پی اور ایلم پلی سے بھی پانی کا بہاؤ جاری ہے ۔ آج پراجیکٹ میں 97 ہزار 850 کیوسک پانی کا بہاو ریکارڈ ہوا۔