مک ڈونلڈز کا سی ای او ایسٹربروک برخواست

   

واشنگٹن ،4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ کمپنی ’مکڈونلڈز‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سٹیو ایسٹربروک کو کمپنی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کر کے الزام میں برطرف کر دیا ہے ۔مکڈونلڈز کی صدر کریس کیمپ سینسکی کو کمپنی کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے ۔ ایسٹر بروک پر ایک خاتون ساتھی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا الزام ہے ۔ تاہم کمپنی نے ایک بیان جاری کرکے یہ بھی کہا ہے کہ ایسٹربروک (52) نے خاتون کی رضامندی سے اس کے ساتھ تعلقات قائم کئے تھے لیکن یہ کمپنی کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ بین الاقوامی آپریٹیڈ مارکیٹس کے صدر جیو ایر لنگر کو مکڈونالڈ زکا نیا سی ای او بنایا گیا ہے ۔ایسٹربروک نے کمپنی کو ایک ای میل بھیج کر اپنے اوپر عائد الزامات کو قبول کیا اور کہا وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘کمپنی کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے میں بورڈ کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں’’۔ایسٹربروک 2015 سے کمپنی کی قیادت کر رہے تھے ۔ انہوں نے مکڈونالڈ زمیں گزارے گئے چار سال کو بہترین بتایا ۔ واضح رہے کہ مکڈونالڈ زکے تقریبا 100 ممالک میں 38 ہزار سے زائد آوٹ لیٹ ہیں۔