مکاؤ نے طوفان ویفا کیلئے نمبر 8سگنل جاری کیا

   

مکاؤ20جولائی (یواین آئی) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) نے طوفان ویفا کے پیش نظر اتوار کی صبح ‘فوری روک تھام کے مرحلے ‘ کا اعلان کیا۔مکاؤ میٹرولوجیکل اینڈ جیو فزیکل بیورو نے سمندری طوفان سگنل نمبر 8 جاری کیا، جو تیسری سب سے بلندسطح ہے ۔ اس میں یلو طوفانی لہر کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سیکنڈری، پرائمری اور چھوٹے بچوں کی خصوصی کلاسز معطل کر دی گئیں۔مکاؤ سول پروٹیکشن آپریشنز سینٹر کے مطابق بارڈر گیٹ چیک پوائنٹ، کنگماؤ چیک پوائنٹ اور ژوہائی-مکاؤ سرحد پار صنعتی علاقہ چیک پوائنٹ عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ مکاؤ میری ٹائم اینڈ واٹر بیورو نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہفتہ کی رات آخری جہاز کے روانہ ہونے کے بعد خدمات معطل کر دی گئیں اور مکاؤ میں تمام مقامی سمندری سیاحتی علاقوں کو اتوار کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔