مکالم نے بگ بیش کو خیر باد کہہ دیا

   

ملبورن۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برنڈن مکالم نے آسٹریلیائی لیگ بگ بیش کو بھی خیر باد کہہ دیا۔ برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے 37 سالہ مکالم نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکر کے خلاف میچ کے بعد اپنے اس فیصلے سے ساتھیوں کو آگاہ کیا۔ وہ اب جمعہ کو لیگ میں اپنا آخری میچ گابا اسٹیڈیم میں میلبورن اسٹارز کے خلاف کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کے جارحانہ سابق اوپنر مکالم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ٹوئنٹی20 فارمیٹ میں دوسری لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے لیکن بگ بیش کا یہ آخری سیزن ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے مکالم نے مستقبل میں کوچنگ میں نوجوانوں کو اپنے تجربے اورمہارت سے سکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔