حیدرآباد۔ 14 مئی (سیاست نیوز) مکان کے کرایہ پر میاں بیوی میں بحث و تکرار شوہر کی خود سوزی کا سبب بن گئی۔ ابراہیم پٹنم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ چندر شیکھر نے کل جسم پر ڈیزل ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ چندر شیکھر کیاب ڈرائیور تھا جو ابراہیم پٹنم میں بیوی اور دو بچوں کے ساتھ مقیم تھا۔ ایک سال سے چندر شیکھر شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور بیوی سے ہر آئے دن جھگڑا ہوتا تھا۔ 7 مئی کو میاں بیوی میں مکان کے کرایہ کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ مکان سے چلاگیا۔ واپسی کے بعد اس نے خود سوزی کرلی۔ ع